امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

0 106

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد جہلم شہر میں امن و امان کے حوالے سے کیا گیا، میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ علمائے کرام نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.