پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ پر رہی سہی کسر ٹرانسپورٹروں نے نکال دی

0 81

جہلم: حکومت کی طرف سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ پر رہی سہی کسر ٹرانسپورٹروں نے نکال دی، پٹرول کی قیمتیں برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے جہلم سے دیگر اضلاع میں چلنے والی ٹرانسپورٹر کے مسافروں سے کرایوں میں کمی کی بجائے کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا، مسافروں اور ٹرانسپورٹ عملہ کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کا تاحال مسافروں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکا۔ جہلم شہر سے دیگر اضلاع میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے عملے نے کسی قسم کی کرایوں میں کمی نہیں کی بلکہ من مرضی کے کرائے وصول کئے جا رہے ہیں۔

مسافروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رات کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو علی الصبح از خود کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، آر ٹی اے سیکرٹری بااثر ٹرانسپورٹرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔

مسافروں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم سے دوسرے روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایوں کے مطابق جاری کئے جائیں اور ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہ پر کرایے نامے آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں تا کہ مسافروں کو حکومت کی طرف سے ریلیف مل سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.