حالیہ مردم شماری کا دورانیہ 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0 67

جہلم: حالیہ مردم شماری کا دورانیہ 15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ مردم شماری عملہ آپ کے پاس آئے تو ان ساتھ تعاون کریں اور درست کوائف فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا مردم شماری عملہ کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے سوہاوہ کا دورہ کیا، شہریوں اور عملہ سے مردم شماری بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اس قومی فریضہ کو پوری دلجمعی کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی، اس موقع پر عملہ مردم شمار ی نے اب تک کی گئی کارکردگی بارے بتایا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر موجود شہریوں سے بھی گفتگو کرتے ہوئے ان کو مردم شماری عملہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.