جہلم شہر کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانا ہمارا مشن ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

0 110

جہلم شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے 5 منی ٹرپرز، 4 گاربیج کولیکٹررز، منی شاول اور ایک مکینیکل سویپنگ پر مشتمل جدید ترین مشینری میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے خود موقع پر پہنچ کر مشینری کا معائنہ کیا اور مشینری کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان گوندل کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہلم شہر کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانا ہمارا مشن ہے اور چند ماہ میں جہلم شہر میں انقلابی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا فرض ہے کہ اپنے گلی محلے کو صاف رکھیں کچرا صرف مقرر کردہ جگہوں پر پھینکیں میونسپل کمیٹی کا عملہ اس کو ٹھکانے لگا کر نہ صرف شہر کا ماحول صاف رکھے گا بلکہ شہریوں کو موذی بیماریوں سے بھی بچایا جاسکے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.