جہلم شہر کی خوبصورتی کے لیے نئی تعمیرات کو قانون کے تابع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سمیع اللہ فاروق

جہلم: شہر کی خوبصورتی کے لیے نئی تعمیرات کو قانون کے تابع کرنا انتہائی ضروری ہے بغیر اجازت بننے والی تمام بلڈنگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔
اجلاس میں متعدد کمرشل عمارتوں کے کیس منظوری کے لیے پیش کئے گئے جن میں سے قانون و ضابطے کے مطابق بننے والی عمارتوں کے کیسز منظور کر لئے گئے جبکہ کچھ کیسز پر متعلقہ محکموں کے اعتراضات کے باعث التوا دیا گیا۔