چوہدری فراز حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کا شاندار استقبال کیا، عیادت کی

0 71

جہلم: پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے پر استقبال کیا اور ان کی عیادت کی۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات جتنی بھی لمبی ہو بالآخر ختم ہو جاتی ہے۔ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران انتخابات کروائیں حکمرانوں کو دال آٹے کابھاؤ معلوم ہو جائے گا۔

چوہدری فراز حسین کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.