بجلی، گیس کے بلوں میں اضافے کے بعد پی ٹی سی ایل نے بھی بلوں میں اضافہ کر دیا

0 71

جہلم: بجلی، گیس کے بلوں میں اضافے کے بعد پی ٹی سی ایل نے بھی بلوں میں اضافہ کر دیا، صارفین مہنگائی کے راستے ہموار کرنے والی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج، شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ تو کر دیا ہے ، جبکہ محکمہ پی ٹی سی ایل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا ،محکمہ ٹیلیفون کے ارباب اختیار نے صارفین کو رواں ماہ جو بل بھجوائے ہیں اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی سرپرستی میں سرکاری محکمے اپنے صارفین کا خون نچوڑنے میں مگن ہیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ وطن عزیز کے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیاہے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.