جہلم پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

0 82

جہلم پولیس نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 4 گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

گزشتہ ماہ میں کل 101 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 14 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 67 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، قتل کے 3 مقدمات درج، جن میں 1 ملزمان گرفتار، جرائم برخلاف مال کے 192 مقدمات درج 46 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے 13 لاکھ 59 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد، 4 گینگ ٹریس کئے۔

ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، جن سے برآمدگی 4 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، 3 موٹر سائیکل چور گینگ کے 14 ملزمان گرفتار، جن سے 14 موٹر سائیکل، 1 کار، 1 موٹر بجلی والی کل ممالیتی 52 لاکھ 20 ہزار روپے معہ پسٹل 30 بور اور راونڈز برآمد کر لیا گیا۔

منشیات کے 62 مقدمات درج جبکہ 63 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس 42 کلو 977 گرام ، ہیروئن 2 کلو 320گرام اور شراب کی 247 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 1 شرابی بحالت نشہ گرفتار کر لیا گیا۔

غیر قانونی اسلحہ کے 53 مقدمات درج، 53 ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز 37 عدد، کلاشنکوف 4 عدد، رائفل 2 عدد، گن 12 بور 8 عدد، ریوالور 1 عدد، چاقو خنجر 1 عدد اور 519 راوندز برآمد، پتنگ بازی کے 21 مقدمات درج 26 ملزمان گرفتار، جن سے 2953 پتنگیں اور 43 ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔

قمار بازی کے 6 مقدمات درج، 47 ملزمان گرفتار، جن سے ریکوری قمار بازی کی رقم 1 لاکھ 84 ہزار 590 روپے، 1 عدد موٹر سائیکل، 31 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد، مکمل چالان کی شرح 55 فیصد رہی۔

محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 82 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 1950 چالان جس پر 6 لاکھ 96 ہزار 600 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 4300 افراد نے استفادہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 166 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔

اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ ، بروقت انصاف کی فراہمی ، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سکیورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.