ڈپٹی کمشنر جہلم کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

0 58

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے پر اظہار برہمی، سی او میونسپل کمیٹی اور سینٹری انسپکٹر کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بدھ کے روز صبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی عثمان گوندل اور سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق کو صفائی کی صورتحال کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور عوامی فلاح کے معاملات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.