پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کی عظمت پر یقین رکھتی ہے۔ چوہدری فوق شیرباز

0 106

جہلم: امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 پاکستان تحریک انصاف چوہدری فوق شیر باز نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ میرے نبی مہربان حضرت محمد ﷺ نے محنت کشوں کو اللہ کا دوست قرار دیا۔ میرے محنت کش ہر لمحہ اس وطن کی تعمیر و ترقی میں مصروف عمل ہے، ارض پاک کی تمام تر رعنائیاں انہیں محنت کش بھائیوں کے دم سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ اور ظالم حکمرانوں نے ملک کی تعمیر میں جان کھپانے والوں کی زندگیوں سے اجالے چھین لئے ہیں، ان حکمرانوں نے گزشتہ ایک سال سے میرے مزدور بھائیوں کو نہ صرف روزگار بلکہ بچوں سے تعلیم بھی چھین لی ہے۔ مہنگائی کے باعث محنت کشوں کی کھال تک نوچ لی گئی ہے۔ میرا محنت کش بھائی جہالت اورافلاس میں ڈوبا ہوا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کی اولادیں آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں۔

چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ ظلم و سفاکیت کا یہ سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے۔ پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آکر پاکستان میں محنت کش طبقے کو بہترین معاوضہ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باعزت مقام بھی دلوائے گی۔ بے جا بیرون ممالک کے سیر سپاٹوں اور عیاشیوں پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور مفت علاج کی سہولت مہیا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھانا ہے مزدور، محنت کش ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف مزدور وں کی عظمت پر یقین رکھتی ہے۔

چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ ہماری حکومت نے مزدور کی ماہانہ اجرت 17500 سے بڑھا کر 19500 کر دی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے مزدوروں کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ ان کی کھال بھی نوچ لی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مزدور دوست پالیسیوں کی عکاس سے پسے ہوئے طبقے کی زندگی میں تبدیلی لانا پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.