جہلم میں مرغی کے فی کلو گوشت میں 50 روپے کا اضافہ

0 114

جہلم: مرغی کے فی کلو گوشت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 50 روپے کے اس نئے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 580 روپے سے بڑھ کر630 روپے ہوچکی ہے، اسی طرح زندہ برائلر کے دام بھی مزید بڑھا دیے گئے ہیں، تاہم انڈوں کی قیمت 274 روپے فی درجن سے بڑھا کر 279 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولڑی فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے۔ جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پہلے روزانہ کی بنیاد پر ہم 5سے 6من تک مرغی فروخت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر فروخت صرف 3 سے 4من تک بمشکل پہنچ پاتی ہے کیوں کہ مرغی کے ریٹ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے کوئی مرغی کا گوشت خریدنے کے لئے ہماری دکانوں کا رخ نہیں کرتا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.