جہلم پولیس ان ایکشن، نوسربازی سے بوگس چیک دینے اور چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سٹی محمد عمران، ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیموں کی اہم کارروائیاں، نوسربازی سے بوگس چیک دینے والے ملزم سمیت چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا جبکہ دینہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ دینہ میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔