جہلم میں والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا اور راستہ بلاک کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی کارروائیاں، جہلم میں والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا اور راستہ بلاک کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار کو گرفتار کر لیا۔ مدعیہ مقدمہ نے بتایا کہ میرے بیٹے اسماعیل نے مجھ پر تشدد اور زدوکوب کیا اور کھانا بھی نہیں دیتا۔
سٹی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا اور راستہ بلاک کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت شہریار، اسد، توصیف، سمیع اللہ اور بابر کے ناموں سے ہوئی۔
کالا گجراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزمان تعلیمی ادارے کے سامنے جی ٹی روڈ بلاک کر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کر رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوراً گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔