الیکشن آئین کے مطابق جب بھی ہوئے مسلم لیگ ن جیتے گی۔ بلال اظہر کیانی

0 131

جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آج مذاکراتی ٹیم دوبارہ بیٹھے گی، مذاکرات سے پہلے عمران خان صاحب شور شرابہ ڈال دیتے ہیں، اگر میری مرضی سے فیصلہ نہ ہوا تو اسکا الٹی میٹم پہلے دے دیتے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی بلال اظہر کیانی نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق ہونگے الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ ن جیتے گی، پنجاب پر بھی حکومت ن لیگ کی ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ معیشت تباہ عمران خان کے دور میں ہوئی جو سنبھل نہیں رہی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جیل کے اندر قیدیوں کو ایس او پیز کے مطابق تمام سہولیات میسر ہیں، نوعمر قیدیوں کی بہتر نگہداشت اور تعلیم و تربیت کے لئے ٹیچر کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ جیل سے رہائی کے بعد بچے معاشرے میں بہتر کردار ادا کر سکیں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.