جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

0 71

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان سمیت 3 منشیات فروش ملزمان اور پتنگ فروش ملزم گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم احمد خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے رائفل 8MM، رائفل 12 بور ڈبل بیرل معہ راونڈز برآمد کر لیے جبکہ منشیات فروش ملزم آصف کو گرفتار کر کے ملزم سے 510 گرام چرس برآمد کر لی۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم افضل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف نما معہ راونڈز برآمد کر لیے۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 570 گرام چرس برآمد کر لی۔

تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، منگلا پولیس نے پتنگ فروش ملزم حسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 80 پتنگیں معہ ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.