عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پی ڈی ایم ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔ فوق شیرباز

0 72

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 25 چوہدری فوق شیرباز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام میں مقبول ترین لیڈر ہیں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پی ڈی ایم ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی، فسطائی حکومت نے عوام کو مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ حکمرانوں نے عمران خان کو غیر مقبول بنانے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے ،عوام ان ظالموں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لدھڑ ہاؤس میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین ، ڈور ٹو ڈور مہم کے کوآرڈینٹر چوہدری رضوان منور بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کے لئے 2 وقت کی روٹی بھی محال کر دی ہے مہنگائی بیروزگاری ،معاشی تباہی، لاقانونیت اور آئین شکنی کے سوا پی ڈی ایم نے وطن عزیز کی غیور عوام کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عمران خان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کئے لیکن عوام میں ان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتی جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کی گرفتاریاں جھوٹے مقدمات حکمرانوں کی ذہنی گراوٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔

چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گے۔ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کی بجائے بگڑ چکا ہے، انشاءاللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی بلند و بانگ دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم عمران خان کے چاہنے والوں کا ضلع ہے انشاءاللہ عام انتخابات جب بھی ہونگے، عوام نااہل کرپٹ، بدعنوان حکمرانوں کی ضمانتیں بھی ضبط کروا دینگے ہم الیکشن کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ امپورٹڈ حکمران ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کرتے رہے جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات کا ماحول پیدا کیا تو امپورٹڈ حکمران انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے بھاگ نکلے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.