پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ

0 63

جہلم: پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

ملک میں میڈیا پر نظر رکھنے والے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ 11 مہینوں میں صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں کے 140 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں پر تشدد کے 56 واقعات کے ساتھ اسلام آباد پہلے نمبر پر رہا ، پنجاب میں صحافیوں پر تشدد کے 35 اور سندھ میں 23 کیسز سامنے آئے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 11 ماہ میں صحافیوں کو دھمکیاں اور ان پر حملوں کے 140 واقعات رونما ہوئے جو کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.