جہلم پولیس نے 16 سالہ گمشدہ لڑکے کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا

جہلم: ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ گمشدہ لڑکے عثمان کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔
گمشدہ لڑکا عثمان اپنے گھر سے سبزی لینے کے لیے نکلا جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آیا جس کے ورثا نے شک کیا کہ کسی نے اغوا کر لیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
سٹی پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ لڑکے عثمان کو لاہور سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہم سب کے سانجھے ہیں، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔