جہلم میں دکاندار ناجائز منافع خوری میں مصروف، شہری مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور

0 77

جہلم: شہر اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی، دکاندار سرکاری ناموں کو پس پشت ڈال کر خود ساختہ مہنگائی کر کے ناجائز منافع خوری میں مصروف، ناجائز منافع خوری کرنے والے بااثر دکانداروں کی وجہ سے شہری مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہیں۔

غریب متوسط طبقہ کے افراد کے لیے 2 وقت کا کھانا بھی مشکل ترین ہو چکا ہے، دالوں اور سبزیوں، چاول، دودھ، دہی، دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، سوشل میڈیا پر مہنگائی کے خلاف شہری بھرپور مہم چلاتے ہوئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، اس کے برعکس ضلعی افسران سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

حکومت روز بروز پٹرول بم گرا کر ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کئے ہوئے ہے جبکہ عوام کی جانب سے انتخابات کروانے کے عمل کو پس پشت ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت جو کہ پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر نازل ہوئی جو کہ اللہ کا ہمارے اوپر عذاب ہے جن سے جان چھڑانے کے لئے عوام اللہ کے حضور ہر وقت گڑ گڑا کر دعائیں کررہے ہیں۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.