محمد علی مرزا کی تقریروں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ جہلم کے علماء کی پریس کانفرنس

0 104

جہلم میں انجینئر مرز امحمد علی جہلمی کی صورت میں ایک فتنہ جنم لے رہاہے کو گستاخانہ کلام کرکے ہمارے مذہبی اور اسلامی ریڈ زون میں منہ مارنے کی کوششوں میں مصرو ف ہے اس کو روکا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار مفتی ثناء اللہ تنویر، امیر جماعت خدام مصطفی جہلم، پیر برکات احمد صدر سنی علما کونسل جہلم، مفتی حسن رضا یلدرم، قاری اظہر حسین، قاری ظفر حسین، حافظ ایاز لطیف، قاری انعام اللہ جلالی، قاضی آفتاب نذیر، حافظ مجتبیٰ ظفر ایڈووکیٹ نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پاکستان، تمام انتظامی اور آئینی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد ایف آئی آر ز ہونے کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، اس سلسلہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات کی گئی، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہمیں ایف آئی آر میں 295/c شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ متعد د بار بار امن کمیٹی میں اس فتنے کے بارے میں آگاہ بھی کیا، اس فتنے کو کھلی چھٹی حاصل ہے، اس کی تقاریر سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ہماری پرامن رہنے کی خواہش کو ہماری کمزور ی سمجھنے والے اداروں کے سامنے پانی سر سے گز ر جائے ،پھر اس فتنے کو سنبھالنا مشکل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں محمد علی مرزا کو گرفتار کیاجائے ،اس کے فتنہ مرکز اکیڈمی کو فی الفور بند کیا جائے ،سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے اس کے فتنہ انگریز مواد کو ختم کیا جائے ،موجود ہ ایف آئی ار کی روشنی میں فاسٹ ٹریک کے ساتھ اس کیس پر کارروائی کی جائے ،اس کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

پریس کانفرنس میں مرکزی سنی علماء کونسل جہلم، جماعت خدام مصطفیٰ جہلم، تحریک لبیک پاکستان، تحریک تحفظ قر آن جہلم، دعوت اسلامی پاکستان، انجمن بھیروبہ جہلم، تحریک منہاج القرآن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.