منہاج ماڈل سکول فیاض کمال کیمپس جہلم میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

جہلم: منہاج ماڈل سکول، فیاض کمال کیمپس، محلہ عباس پورہ جہلم میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سکول کے صحن اور کلاس روم کو خوبصورتی سے سجایا گیا جبکہ دختر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز گولڈ میڈلسٹ، ماہر کنسلٹینٹ گائنا کالوجسٹ کے ولی عہد، چشم نور، راحت قلب و جاں، دل کے ٹکڑے، جگر گوشے اور بہت ہی پیارے بیٹے کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔
منہا ج ماڈل سکول کے ڈائریکٹر محمد فیاض کمال، ایڈمن محمد کامران کمال اور سکول کے سٹاف نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اورتقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ حمزہ امتیاز اور دیگر مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر شہزادہ حمزہ امتیاز نے اپنی والدہ کے ہمرا پرجوش تالیوں میں عید ملن پارٹی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر محمد فیاض کمال ڈائریکٹر منہاج ماڈل سکول نے ننھے مہمان خصوصی کو عید ملن پارٹی میں دعوت قبول کر کے والدہ کے ہمراہ تشریف لانے پر شہزادہ حمزہ امتیاز اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو سکول کی طرف سے خو بصورت گفٹ پیش کیے۔
شہزادہ حمزہ امتیاز نے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوے سکول کے بچوں کے لیے نہ صرف درجنوں کاپیوں کا گفٹ پیش کیا بلکہ یہ وعدہ بھی کیا کہ میرے پاپا جیسے ہی عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس تشریف لائے میں سکول میں بچوں کے لیے خوبصورت جھولے لگواؤں گا۔ ننھے شہزادے کے اس اعلان پر اساتزہ اور بچوں نے دل کھول داد دی، یوں اس ننھے شہزادے نے اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوے منہاج ماڈل سکول سے فلاح و بہبود کے کام کا آغاز کردیا۔
بعد ازاں مہمان خصوصی نے کلاس رومز کا معانہ کیا تو خوبصورت وال ٹو وال کارپٹ دیکھ کر نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ سکول میں جلد ہی دوبارہ آنے کا وعدہ کیا جس پر ڈائریکٹر سکول، اساتزہ اور بچوں نے تالیاں بجا کر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر صاحبہ کی انتہائی مصروفیت کی وجہ سے انہیں شکریہ کے جذبات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔