فواد چوہدری کی اہلیہ کا پرویز الٰہی کے گھر سے خاتون کی گرفتاری پر سخت ردِعمل

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ رات گئے پرویز الٰہی صاحب کے گھر ڈی جی اینٹی کرپشن نے غیرقانونی چھاپہ مارا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا، گرفتار کیا گیا۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری میں ناکامی پر خواتین اور ملازمین کی گرفتاری قابلِ مذمت عمل ہے۔
رات گئے پرویز الہی صاحب کے گھر ڈی جی اینٹی کرپشن نے غیرقانونی چھاپہ مارا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر کے کس حیثیت سے آپ پرویز الہی کے گھر میں داخل ہوئے؟
اس غیرقانونی عمل کے خلاف پورا پاکستان چوہدری پرویز الہی اور ان کی فیملی کے ساتھہ کھڑا ہے pic.twitter.com/OfvE1hBj8t— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) April 29, 2023
حبا فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پورا پاکستان پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر کے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،گیٹ توڑا گیا اور اگلی صبح ان پر مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔
اس غیرقانونی عمل کے خلاف پورا پاکستان چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہے۔