جہلم کچہری میں اسٹامپ پیپرز مہنگے فروخت کرنے پر شہری کی شکایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا نوٹس

0 69

جہلم: ضلع کچہری میں اسٹامپ پیپرز مہنگے فروخت کرنے پر شہری کی شکایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا نوٹس،ا سٹامپ پیپرز مہنگے داموں فروخت اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کافیصلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر ز اورا سٹامپ انسپکٹرز کو 100 اور 200 روپے کے اسٹامپ پیپر ز جاری نہ کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے شٹام فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے شہری نے بورڈ آف ریونیو کے پورٹل پر آن لائن شکایت درج کروائی کہ ضلع کچہری جہلم میں موجود اسٹامپ فروش مہنگے داموں اسٹامپ پیپرز فروخت کررہے ہیں جبکہ بعض اسٹامپ فروشوں نے جان بوجھ کر 100 اور 200 روپے کے اسٹامپ کی قلت پیدا کررکھی ہے ۔

بورڈ آف ریونیو کے ذمہ داران نے شہری سے رابطہ کرکے بتایا کہ عوام الناس کی سہولت کیلئے 100 اور 200 روپے کے سٹامپ پیپرز بلا تعطل جاری کئے جارہے ہیں ۔ چند کرپٹ عناصر سادہ لوح معصوم شہریوں کو لوٹ مار کرنے کی غرض سے اسٹامپ کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے جن کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جو جو اسٹامپ فروش مہنگے داموں اسٹامپ فروخت کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے میں مرتکب پایا گیا ایسے اسٹامپ فروشوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں اسٹامپ پیپرز فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اور چار جنگ اور سٹامپ پیپرز کی قلت پیدا کرنے والوں کی شکایات کیلئے نمبر ز جاری کیے جاچکے ہیں۔ جن شہریوں کو اسٹامپ پیپر ز کے بارے کسی قسم کی مشکلات یا شکایات ہوں تو 03005122337/04299210785 پر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.