جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 12 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

0 106

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 12 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان فدا الحق اور بسم اللہ شاہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222 بور، بندوق 12 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ظہیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر لی جبکہ 2 منشیات فروش ملزمان وجاہت اور نذر کو گرفتار کر کے ملزمان سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔


ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کالا گجراں پولیس نے ناکہ بندی پر کالے رنگ کے ویگو ڈالہ کو مشکوک جان کر روکا، دوران تلاشی گاڑی سے ناجائز اسلحہ 2 رائفل 12 بور رپیٹر معہ راونڈز برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان اور عابد اللہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان یعقوب اور منیر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 200 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، دوسری کارروائی میں 2 پتنگ فروش ملزمان انس الحق اور علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 145 پتنگیں برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہیں، پتنگ فروشی جان لیوا عمل ہے، جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سماج دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.