ڈی پی او جہلم کا پولیس لائنز میں قائم میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

0 61

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس لائنز میں قائم میڈیکل اسکریننگ کیمپ میں آمد، انتظامات کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے۔

ریزرو انسپکٹر عرفان محمود اور انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد عمران بیگ نے اسکریننگ کیمپ میں میڈیکل ٹیسٹس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او جہلم کو بریف کیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پولیس فورس کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، تمام فورس کے مرحلہ وار ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.