پنجاب الیکشن؛ ن لیگی امیدوار ٹکٹ جمع کروانے میں ناکام، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

0 68

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی مقررہ تاریخ تک حکومتی جماعت مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک پاکستان اپنے امیدواروں کے ٹکٹ جمع کرانے میں ناکام رہے۔

اب اگر پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن مقررہ تاریخ کو ہو جاتے ہیں تو مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر اورٹی ایل پی کے نشان کرین سے امیدوار میدان میں نظر نہیں آئیں گے ، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 26 اپریل تک اپنی اپنی پارٹی کے ٹکٹس کو ضلعی الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ ریٹرنگ آفیسرز کے پاس ٹکٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔

مقررہ وقت تک مسلم لیگ ن اور ٹی ایل پی پنجاب اور بالخصوص ضلع جہلم میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹس ہی جاری نہ کر پائی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے امیدواران کو انکی پارٹی کے نشانات الاٹ کرنا ممکن نہیں رہا۔

ادھر ضلعی الیکشن کمشنر دفتر کے ذرائع کے مطابق مقررہ وقت تک پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی،پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے جنھوں نے متعلقہ حلقوں کے ریٹرنگ آفیسرز کو پارٹی ٹکٹ جمع کروا دئیے جس کے بعد انھیں نشانات ا لاٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.