جہلم پولیس کی فوری کارروائی، مویشی چور کار سمیت گرفتار، چوری شدہ بکرے برآمد

جہلم: ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم کی موثر اور فوری کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے ناکہ بندی پر گاڑی کو مشکوک جان کر روکا، جس پر ملزمان نے گاڑی بھگا لی، پولیس نے گاڑی کا تعاقب کر کے گاڑی کو روک کر تلاشی لی،دوران تلاشی گاڑی سے 5 مسروقہ بکرے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سلطان اور عثمان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان مختلف اضلاع میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، ملزمان سے تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی۔