لمبرداری سسٹم مقامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے بہت اہم حیثیت رکھتا ہے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ

0 83

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت لمبرداری کنونشن مقامی میرج ہال میں منعقد کیا گیا، ضلع بھر سے سینکڑوں لمبرداروں نے کنونشن میں شرکت کی۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جی ٹی روڈ پر مقامی میرج ہال میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے لمبر داروں کے کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ لمبرداری سسٹم مقامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے بہت اہم حیثیت رکھتا ہے، دیہی آبادیوں میں لمبر دار شہریوں اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کا کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہر جگہ مسائل حل کرنے کیلئے نہیں پہنچ سکتی یہ کام مقامی لوگوں کے سپرد کرنے کیلئے لمبر دار منتخب کئے جاتے ہیں جو چھوٹے موٹے مسائل کو مقامی سطح پر آپ میں مل بیٹھ کر حل کرواتے ہیں اس کیساتھ ساتھ اپنے علاقے کے مسائل متعلقہ اعلی حکام تک پہنچانے کا اہم فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو دور دراز دیہی علاقوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کیلئے ہمیشہ سے لمبرداروں کا تعاون حاصل رہا ہے اور ترقیاتی منصوبوں اور ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ بھی ہم آپ کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

لمبر دار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے اعتماد اور سرپرستی کاشکریہ اداکرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کے عزم کااظہارکیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.