جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سٹی، تھانہ سول لائنز، تھانہ صدر اور تحفظ مرکز جہلم کا دورہ کیا، ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ اور ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات اور تحفظ مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل بھی دریافت کیے اور کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور انچارج تحفظ مرکز کو صفائی کے بہتر انتظامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی،جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے،تحفظ مرکز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کا بھی دورہ کیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ہسپتال عملہ کے ساتھ پولیس افسران کے سکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے مشاورت کی۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر تمام نفری کے مفت میڈیکل ٹیسٹس کیے جائیں گے،مرحلہ وار تمام پولیس افسران کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں گے، اسکریننگ کے دوران پولیس افسران کے مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ،ڈی پی او جہلم نے خوش اسلوبی سے پراسس مکمل کرنے کیلئے انسپکٹر احسن شہزاد بٹ کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔