ڈپٹی کمشنر جہلم کا بلال ٹاون کا دورہ، سڑک خراب ہونے اور گرین بیلٹ کو نقصان پہنچنے پر اظہار برہمی

0 76

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا بلال ٹاون کا دورہ، بارش کے بعد سڑک کے ایک حصہ کے خراب ہونے اور گرین بیلٹ کو نقصان پہنچنے پر اظہار برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈنگی پلی تا بلال ٹاون زیر تعمیر سڑک کے تعمیراتی کام اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دورہ کیا جہاں سڑک کے کام کے دوران تعمیراتی میٹریل گرین بیلٹ میں پھینکے جانے کی وجہ سے کئی پودوں کو نقصان پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کا سخت اظہار برہمی کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی قسم کی کمی، یا ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ میں لگے تمام پودوں کی حفاظت کام کرنے والے ٹھکیدار اور متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے، گرین بیلٹ اور سڑک کے دونوں طرف تعمیراتی سامان اور کچرے کو فوری طور پر ہٹا کر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.