جہلم پولیس کی بڑی کارروائیاں، 4 منشیات فروش اور 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی بڑی کارروائیاں، 4 منشیات فروش ملزمان سمیت 8 قمار باز ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے 4 منشیات فروش ملزمان شہزاد، آفتاب، فیصل اور شاہد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 20 گرام چرس اور 220 گرام ہیروئن برآمد کر لی
دوسری کارروائی میں تاش پر جواء کھیلنے والے 8 قمار باز ملزمان اکرم، زوہیب، عدنان، آفتاب، ندیم، عامر، شاہزیب اور طلعت کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 7620 روپے، 5 موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے۔
تھانہ صدر پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ منشیات فروشی اور قمار بازی معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش دی۔