جہلم میں لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کر کے دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

0 86

جہلم: ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم کی اہم کارروائی، لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کر کے دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے، چوٹالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں چند ملزمان لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں اور راستہ روک رہے ہیں،ملزم کے قبضہ سے رائفل 223 بور معہ راونڈز برآمد کر لی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہکوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.