جہلم میں نامعلوم چوروں کے ہاتھوں پالتو بلے کی ہلاکت، خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا

0 151

جہلم: تھانہ کالا گجراں کے علاقے ہجویری محلہ نزد پاکستان تمباکو کمپنی کی رہائشی خاتون کی پالتو بلا نامعلوم چوروں نے چوری کے بعد قتل کر دیا، خاتون نے قاتلوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ کالا گجراں کے علاقہ ہجویری محلہ میں نامعلوم چوروں نے گھر میں ڈکیتی کی جس میں چور گھر زیورات نقدی اور پالتو بلا بھی ساتھ لے گئے جس کے بعد ویران مقام سے بلا مردہ حالت میں ملا جس کے بعد ورثاء کی جانب سے بلے کاپوسٹمارٹم بھی کروایا گیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ لاہور لیبارٹری سے آنے کے بعد ہی بلے کی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوئی، بلے کی ہلاکت کے بعد خاتون غم سے نڈھال ہے۔

خاتون زرقاء بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے پرشین نسل کے بلے کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا، روزانہ بچوں کی طرح نہلانا، کپڑے تبدیل کروانا،کھانا کھلانا صحت کا خیال رکھتی تھی۔

خاتون زرقاء بی بی کامزید کہنا ہے کہ پالتو بلے کی لی گئی چیزیں دیکھ دیکھ کر آنسو نہیں رکتے، میری پالتو بلے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متاثرہ خاتون نے ڈی پی او جہلم سے بلے کو قتل کرنے اور چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.