جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، غیرقانونی رہائش پذیر افراد سمیت 4 ملزمان گرفتار

0 73

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، غیر قانونی رہائش پذیر 2 ملزمان سمیت پتنگ فروش/ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان افضل اور ذوالقرنین کو گرفتار کر لیا۔ پتنگ فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم احمد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 60 پتنگیں معہ 8 ڈوریں اور پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.