جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

0 65

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش ملزمان سمیت غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والا ملزم گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم غیور عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 4 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے نے غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والے ملزم سکندر کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.