پیسے کمانے والی اپیلیکیشن میں غیرمعمولی اضافہ، سادہ لوح شہری دن دیہاڑے لٹنے پر مجبور

0 85

جہلم: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ غیر فعال ، پیسے کمانے والی اپیلی کیشن میں غیرمعمولی اضافہ ، سادہ لوح شہری دن دیہاڑے لٹنے پر مجبور، نوجوان نسل محنت مزدوری کرنے کی بجائے موبائل سے پیسے کمانے میں مصروف ، والدین سراپا احتجاج ، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت والدین نے ایف آئی اے ، پی ٹی اے اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسان اس وقت اتنا لالچی اور کام چور ہو چکا ہے جس کا ثبوت آج کی نئی نسل ہے جو موبائل کے ذریعے ہی بغیر کام کاج کئے بغیر پیسے کمانے میں مصروف عمل ہے ، اسی طرز زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نوسر بازوں نے موبائل ایپس متعارف کروا رکھی ہیں جن کے زریعے نوجوان نسل کو کم رقم دینے کے عوض لاکھوں بٹور رہے ہیں جیسے جیسے نوسربازوں کی ایپ متعارف ہوتی جاتی ہیں ، گوگل انہیں اشتہارات کے زریعے رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتا رہتا ہے۔

کم تعلیم یافتہ اور بے شعور نوجوان نسل ان ایپس کے زریعے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے چکروں میں مصروف ہے اسی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہو چکے ہیں والدین نوجوان نسل سے تنگ آچکے ہیں انہیں بارہا کام کاج کے سلسلے میں کہا جاتا ہے لیکن بے شعور نوجوان نسل اپنی جمع پونجی سمیت اہم دستاویزات اور اپنی ذاتی معلومات ایپ تیار کرنے والوں کو فراہم کرکے اپنے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کروا چکے ہیں ۔

شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت والدین نے ایف آئی اے ، پی ٹی اے اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.