جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش اور غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والے 2 ملزمان اور 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عنصر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 70 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے 2 ملزمان صدام اور نبی اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ایس ایچ او جلالپور شریف مظہر الاسلام اور ٹیم نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت بابر، طیب اور نوید کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے 30 لیٹر دیسی شراب اور رقم وٹک مبلغ 1100 روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، منشیات ایک لعنت ہے، جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔