جہلم میں والدین پر تشدد کرنے والے 2 نا خلف بیٹے گرفتار

جہلم: سٹی پولیس اور صدر پولیس کی فوری کارروائی،2 مختلف واقعات میں والدین پر تشدد کرنے والے 2 ناخلف بیٹے گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے بتایا کہ میرے بیٹے فیصل نے مجھ پر اور میری بہو پر تشدد کیا اور گالی گلوچ کی جبکہ دوسرے واقع میں ملزم عامر نے اپنی والدہ پر تشدد کر کے زدو کوب کیا ، تھانہ سٹی پولیس نے والدہ کی درخواست پر ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔