جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان شراب اور پتنگوں سمیت گرفتار

0 74

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان شراب اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف مظہر الاسلام اور ٹیم کی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت بابر، طیب اور نوید کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے 30 لیٹر دیسی شراب اور رقم وٹک مبلغ 1100 روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

چوکی انچارج سٹی دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت سمیر اور سجاد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے 22 عدد پتنگیں اور 4 عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گئی، منشیات ایک لعنت ہے، جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.