جہلم پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 26 نوجوان گرفتار

جہلم: عید الفطر کے موقع پر تیز رفتاری/ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگا کر ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگا کر غفلت لاپروائی اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والے 6 ملزمان ضیغم، بابر، وسیم، دانیال، شبیر اور مزمل کو گرفتار کر لیا جبکہ کالا گجراں پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے5 ملزمان یاسر، حمزہ، جنید، عبداللہ اور حارث کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
دینہ پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے 2 ملزمان احمد اور کاشف کو گرفتار کر لیا جبکہ صدر اور منگلا پولیس نے غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والے 2،2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں ثاقب،خضر،ضیافت اور حسن شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈومیلی پولیس نے غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والے2 ملزمان نگاہ اور سیف اور سوہاوہ پولیس نے 1 ملزم نبیل کو گرفتار کے لیا جبکہ پنڈ دادنخان پولیس نے غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 2 ملزمان شعبان اور قاسم اور للّہ پولیس نے 3 ملزمان احمد، ندیم اور منور کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تمام ملزمان ملزمان مین روڈز اور جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل غفلت لاپرواہی، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ تیز رفتاری اور ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 24 موٹر سائیکلز اور ایک شہزور ڈالہ قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا ایک جرم ہے جو حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، شہری خصوصاً والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے حوصلہ شکنی کریں۔