جہلم میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 68 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

0 160

جہلم میں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال جی ٹی روڈ کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 68 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال جی ٹی روڈ جہلم کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں تحصیل دینہ کے گاؤں بدلوٹ کا رہائشی 68 سالہ محمد ممتاز ولد نذر محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.