جہلم پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزم اور منشیات فروش کو دھر لیا

0 88

جہلم پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزم اور منشیات فروش کو دھر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

عید الفطر کے موقع پر تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرنے والے ملزم کے خلاف ایس ایچ او صدر اور ٹیم کی کارروائی، صدر پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، ملزم مین روڈ پر موٹر سائیکل غفلت لاپرواہی، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی، ملزم سے 510 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 900 برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا ایک جرم ہے جو حادث کا سبب بن سکتا ہے، شہری خصوصاً والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے حوصلہ شکنی کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.