جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0 88

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت 2 منشیات فروش ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،مزید 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار، 2 کلو 500 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، اشتہاری مجرم کو پناہ دے کر فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروش ملزم اعجاز کو گرفتار کر کے ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کر لی۔

سوہاوہ پولیس نے منشیات فروش ملزم طاہر زمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ للِہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی عید سے قبل منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں احسن، رخسار اور رضوان شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان سے 2 کلو 500 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے، جو جاری رہے گا، قانون ہاتھ میں لینے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.