جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی ڈیوٹی چیک کی، ماہ مقدس میں مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم نے مساجد اور امام بارگاہوں کی ڈیوٹی خود چیک کر کے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، جہلم پولیس کے چاک و چوبند افسران مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، میٹل ڈیٹکٹرز سے نمازیوں کو چیک کیا جا رہا ہے، ایلیٹ فورس کے دستے اور محافظ اسکواڈ بھی گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ماہ مقدس میں جہلم پولیس بہترین ڈیوٹی سر انجام دی جو قابل تحسین ہے، جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔