ڈپٹی کمشنر جہلم ان ایکشن، بازار میں تجاوزات کرنے پر دوکانیں سیل، سامان ضبط کرنے کا حکم

جہلم: ڈی سی جہلم ان ایکشن، بازار میں تجاوزات کرنے پر دو دوکانیں سیل، سامان ضبط کرنے کا حکم، تجاوزات مافیا کو سختی سے نمٹیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے عید الفطر کے حوالے سے انتظامات چیک کرنے کے لیے مین بازار کا دورہ کیا جہاں دو دوکانداروں نے بیس بیس فٹ تجاوزات کرکے راستہ بند کر رکھا تھا جس پر ڈی سی جہلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں دوکانیں سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سڑک پر رکھے سامان کو ضبط کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، آئندہ تجاوزات پر دوکان سیل کرکے بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔