ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی شہدا پولیس کے گھر آمد، شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی

0 73

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی شہدا پولیس کے گھر آمد، شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی، خیریت دریافت کی اور عید کے تحائف دیئے۔

تفصیلات کے مطابق شہدا ہمارے محسن ہیں ملک کی حفاظت کے لئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈی پی او جہلم نے عید الفطر کی آمد پر شہید زین خالد اور شہید ذیشان علی کی فیملیز میں عیدی، مٹھائی، تحائف تقسیم کئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک اور شہر میں امن قائم کیا، ان شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں جن کے لئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، کسی بھی شہداء پولیس فیملی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ میرے آفس کو اپنا آفس سمجھ کر آئیں۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ پولیس لائنز میں افطاری کی اور نماز مغرب ادا کی۔

ڈی پی او جہلم نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس افسران میں افطاری تقسیم بھی کی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی سٹی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، عید المبارک کی آمد کے سلسلے میں پولیس افسران شہر اور بازاروں کے مختلف پوائنٹس پر شہریوں کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہفورس کے ساتھ افطاری کرنے کا مقصد ہر جوان کو پیغام دینا ہے کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، ڈی پی او جہلم کی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خوش اسلوبی سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.