عید جیسے خوشی کے موقع پر قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باوجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں تمام ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عید کے ایام میں ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور چوری کے ممکنہ واقعات کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ فرائض منصبی کے دوران بزرگ شہریوں، معزور افراد، خواتین اور بچوں ک خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، آمدہ چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور بازار کے اندر گاڑیوں کو جانے سے روکنے کے لیے سختی سے ہدایات کی گئیں،گشت کو موثر بناتے ہوئے جرائم کی شرح میں کمی لائی جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ عید جیسے خوشی کے موقع پر قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔