سمگلنگ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ جہلم سرگرم، ایک ہفتے کے دوران 600 میٹرک ٹن گندم برآمد

جہلم: سمگلنگ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ جہلم سرگرم، ایک ہفتے کے دوران 12 ٹرک قبضے میں لے کر 600 میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے 9 مقدمات درج کروا دیئے، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق بذات خود روزانہ رات کو تمام چیک پوائنٹس کے دورے کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں، سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔