عیدالفطر؛ چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن نے ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا

0 80

جہلم: چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر تسلیم خالد نے عید کے دنوں میں رکشہ ڈرائیوروں سے ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا، معزز عدالت نے میونسپل کمیٹی کے ٹھیکیدار کو رکشہ ڈرائیوروں سے عید کے ایام میں ٹیکس وصولی سے منع کیاہے۔

اس حوالے سے چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر تسلیم خالد ، توقیر احمد ولد محمد زمان نے معزز عدالت سے رجوع کیا اور بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے ٹھیکیدار عید کے ایام میں رکشہ ڈرائیوروں سے فی رکشہ 60 روپے وصول کرتے ہیں ، جو کہ رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے ،جس پر معروف قانون دان چوہدری محمد طیب ایڈووکیٹ نے ٹھوس دلائل پیش کئے۔

معزز عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے ٹھیکیداران اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو خبردار کیا ہے کہ عید کے ایام میں رکشہ ڈرائیوروں سے کسی قسم کا ٹیکس وصول نہ کیاجائے ۔ جس پر سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا اور معروف قانون دان چوہدری محمد طیب ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.