بغیر نقشے منظوری تعمیر ہونے والی عمارتوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: کمرشل عمارتوں کی تعمیر کیلئے قانونی کارروائی مکمل کرنا ضروری ہے بغیر نقشے منظوری تعمیر ہونے والی عمارتوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے جبکہ نقشہ سے ہٹ کر تعمیر ہونے والی عمارتوں کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں محکمہ بلدیات، پلاننگ برانچ اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اور متعلقہ کمرشل عمارتوں کی فائلوں کو منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بے ہنگم عمارتوں کی تعمیر سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی خراب ہور ہی ہے بلکہ ٹریفک، ماحولیات، سیوریج، پارکنگ جیسے بڑے مسائل بھی بڑھتے جار ہے ہیں اس لئے عمارتوں کی تعمیر سے قبل تمام متعلقہ محکموں کی اجازت اور قانون کے مطابق نقشہ پاس ہونا ضروری ہے غیر قانونی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔